0
Wednesday 5 Aug 2020 18:46

بھارت میں کورونا متاثرین میں 52509 کا اضافہ، مجموعی تعداد 19 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا متاثرین میں 52509 کا اضافہ، مجموعی تعداد 19 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں 52509 کا اضافہ ہوا ہے جس سے مہلک وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو جو اعداد و شمار پیش کئے اُن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1282215 کورونا متاثرین افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ابھی تک ملک میں کورونا سے 1908254 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 857 نئے مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 39795 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا مریضوں کی شفایابی 67.19 فیصد تک بڑھ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح گر کر 2.09 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں 586244 متحرک کورونا کیس ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش