0
Wednesday 5 Aug 2020 18:52

ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، شیخ رشید

ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی سے پشاور تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں ملیں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کےسب سے بڑے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا لاہور سے کراچی کا سفر 7 گھنٹے کا ہوجائے گا۔ لاہور سے راولپنڈی کا سفر ڈھائی گھنٹے میں طے کیا جائے گا۔ ایم ایل ون کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ قتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے کراچی سے پشاور تک 1872 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی سے پشاور تک کے منصوبے پر 6ارب ڈالر سے زائد کی رقم خرچ ہوگی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ پشاور سے کراچی تک 1872کلومیٹر طویل ایم ایل ون منصوبہ ہے۔ حویلیاں میں ڈرائی پورٹ اور والٹن اکیڈمی جدید بنانا منصوبے کا حصہ ہیں۔ خیال رہے کہ 6 جون کو سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ریلوے ٹریک ایم ایل ون پروجیکٹ منظور کرلیا تھا۔ ڈی ڈبلیو پی کی سفارشات قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کو بھجوادی گئی تھیں۔ خیال رہے کہ 18 اپریل 2019 کو پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط ہوئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی موجودگی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور چینی وزیر ریلوے نے ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ آج پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے۔ ایم ایل ون منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا جب کہ نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ہو گی۔ انہوں ںے کہا تھا کہ 13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فیزیبلیٹی رپورٹ پر دستخط کیے تھے۔
خبر کا کوڈ : 878554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش