0
Friday 7 Aug 2020 00:08

پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان

پی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فیصد رعایت ہوگی۔ سامان کی مد میں بھی غیر معمولی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ 73ویں یوم آزادی کی نسبت سے ہر مسافر 73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے۔ یہ اسکیم 7 اگست تا 14 اگست 2020 تک جاری رہے گی۔

پی آئی اے نے ملتان، سکھر، گوادر سے یوم آزادی کے موقع پر فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ 13 اگست سے ملتان، سکھر اور گوادر کو پروازوں کے ذریعے ملک کے دیگر شہروں سے منسلک کردیا جائے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق جشن آزادی پیکج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے، اس عظیم دن پی آئی اے قوم سے عہد کرنا چاہتی ہے کہ ہر مشکل وقت میں ہم اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش