0
Friday 7 Aug 2020 00:24

کرم میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

کرم میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا پہلا واقعہ اپر کرم کے علاقے بوشہرہ میں پیش آیا، جہاں ٹیکسی ڈرائیور مشیر حسین کو ملزمان نے چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ دوسرا واقعہ شہر کے ملحقہ علاقہ طوری قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں ملزم نے پستول سے فائرنگ کرکے سید صادق نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس کیمطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش