0
Friday 7 Aug 2020 10:44

کراچی نالہ صفائی، 42 لاکھ 75 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکال دیا گیا

کراچی نالہ صفائی، 42 لاکھ 75 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکال دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں 3 جولائی سے اب تک نالوں سے 42 لاکھ 75 ہزار کیوبک فٹ سے زائد کچرا نکالا جا چکا ہے، ایف ڈبلیو او اور سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں نالوں سے کچرا نکالنے کا کام جاری ہے۔ سولڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی کیسی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام 3 جولائی کو شروع کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 3 اگست کو تین نالوں کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کے سپرد کیا گیا، ان میں گجر نالہ، سی بی ایم نالہ اور مواچھ گوٹھ نالے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 38 نالوں سے 70 ہزار کیوبک فٹ کچرا نکالا گیا ہے، یہ کچرا سائٹ ایریا اور جام چاکرو میں لینڈ فل سائٹ میں ڈالا گیا ہے۔ سولڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفی کیسی پراجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا کا کہنا ہے کہ 3 جولائی سے اب تک 38 نالوں سے 42 لاکھ 75ہزار 30 کیوبک فٹ کچرا نکالا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 878835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش