0
Friday 7 Aug 2020 11:44

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا، عثمان بزدار

عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن کر رہے گا، تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، موجودہ حکومت پاکستان کی شفاف ترین حکومت ہے،کبھی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، یہ عناصر ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مخالف رہے ہیں، 22 کروڑ عوام ایسے عناصر کے دوغلے چہرے پہچان چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 878848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش