0
Friday 7 Aug 2020 11:59

کسی بھی جماعت میں ہوں، وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی، فواد چوہدری

کسی بھی جماعت میں ہوں، وفاداری ملک کے ساتھ ہوگی، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پورے نظام انصاف میں اصلاحات اور تبدیلی آنی چاہیے، میں کسی بھی جماعت میں ہوں میری پہلی وفاداری ملک کے ساتھ ہو گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کہ وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے اگلے 2 پروگرام وزیراعظم کی منظوری سے اس مہینے لانچ کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ پہلا پروگرام میڈیکل انجینئرنگ سے متعلق ہے جبکہ دوسرا پروگرام دو ایکڑ سے بارہ ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا اسٹیٹس دیا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ضلع سیالکوٹ کی 400ملین ڈالر کی برآمدات 2سال میں 2بلین ڈالر پر لے جائیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا دوسرا پروگرام جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے زرعی فارمز ہیں، انشاءللہ چھوٹے کاشتکار کا طریقہ کاشت بدلیں گے، اس کے ساتھ ساتھ زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک طبقہ ماہانہ تنخواہ لیتا ہے اس کو لاک ڈاؤن سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، جبکہ یومیہ اجرت والے طبقے دار روز کماتے ہیں اور کھاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو دہاڑی دار، تنخواہ دار اور تاجروں سب کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں تو اب اسکول کھول دینے چاہیے، کم فیس والے اسکولوں کے مالی مسائل زیادہ ہو گئے ہیں، میں نے اس سلسلے میں شفقت محمود اور مراد راس کو بھی لکھا ہے کہ اسکول جلد کھولنے چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 878849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش