0
Friday 7 Aug 2020 16:24

خیبر پختونخوا حکومت کا اس بار جشن آزادی الگ انداز میں منانے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا اس بار جشن آزادی الگ انداز میں منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے جشنِ آزادی کی تیاریوں کا شیڈول جاری کر دیا، شیڈول کے تحت 14 اگست کو 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی حکمت عملی وضع کر دی ہے۔ جاری کردہ شیڈول کے تحت جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز 8 اگست سے ہوگا، 8 سے 14 اگست سرکاری ملازمین قومی پرچم کے بیج لگائیں گے، 14 اگست کو 8 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجا کر ایک منٹ کیلئے ٹریفک روک دی جائے گی۔ 8 سے 14 اگست تک تمام سرکاری محکمے جشن آزادی کے بینرز آویزاں کریں گے۔ 14 اگست کو چھوٹی بڑی مساجد میں ملکی ترقی اور استحکام کی خصوصی دعائیں کی جائیں گی، جبکہ تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز، عوامی اور نجی مقامات پر پرچم کشائی کی جائے گی۔ خیال رہے کہ آزادی کا دن قریب آتے ہی ملک میں جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، بچے بڑے ہر عمر کے افراد بازاروں میں لگے اسٹالز سے مند پسند بیجز اور جھنڈیاں خرید رہے ہیں۔ البتٰہ حکومت نے کورونا کے پیش نظر عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 878901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش