0
Sunday 9 Aug 2020 07:03

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد ہلاک

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 55 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 46 ہزار سے زیادہ ہو گئیں جبکہ کورونا کے مریض 3 لاکھ 9 ہزار سے بڑھ گئے۔ برطانیہ میں ماسک کی پابندی والے مقامات میں حجام کی دکانیں اور سنیما گھر بھی شامل ہیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر سو پاؤنڈ تک کا جرمانہ ہو گا۔ دوسری جانب ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے برطانوی حکومت نے محفوظ ٹرانسپورٹ کے لیے 4 کروڑ پاؤنڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 95 لاکھ 57 ہزار 170 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش