0
Sunday 9 Aug 2020 10:20

جماعت اسلامی کا بارش میں قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس

جماعت اسلامی کا بارش میں قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کراچی سمیت ملک بھر میں حالیہ مون سون بارشوں میں قیمتی انسانی جانوں و املاک کے نقصان پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور نکاسی آب کیلئے ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں محمد حسین محنتی نے بارش متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اطلاعات کے باوجود حالیہ بارش میں بھی عوام اذیت کا شکار اور صوبائی و شہری حکومتوں کے تمام دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہوتی ہے، مگر انتظامی سستی و غفلت کی وجہ سے یہ عوام کیلئے زحمت بن جاتی ہے، جب کراچی جیسے بڑے اور صوبائی دارالخلافہ میں یہ صورتحال ہے، تو پھر صوبہ کے باقی شہروں میں عوام کس کربناک صورتحال سے دوچار ہوں گے۔ صوبائی امیر نے جماعت اسلامی کے کارکنوں اور الخدمت کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ بارش سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 879177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش