0
Monday 10 Aug 2020 18:45

ہوسکتا ہے 15 ستمبر سے اسکول کھول دیئے جائیں، سعید غنی

ہوسکتا ہے 15 ستمبر سے اسکول کھول دیئے جائیں، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال بہتر ہے، ہوسکتا ہے 15 ستمبر سے اسکول کھول دیئے جائیں، تاہم اگر صورتحال مختلف ہوئی تو پھر اسکول کھولنا مشکل ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے آج کی صورتحال بہتر ہے، ہوسکتا ہے اس صورتحال کے پیش نظر 15 ستمبر سے اسکول کھول دیئے جائیں، اگر صورتحال مختلف ہوتی ہے تو پھر اسکول کھولنا مشکل ہے۔ وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی پیشیوں پر آتا رہا لیکن نمبر نہیں آیا، آج بھی نہیں آیا، میئر کراچی کی پرفارمنس شہریوں سے پوچھیں کہ وہ مطمئن ہیں یا نہیں، قانون کےمطابق ہم وسائل اور اختیارات دیتے ہیں، جج صاحبان کی آبزرویشن پر کمنٹ نہیں کرنا چاہتا۔

سعید غنی نے کہا کہ اگر میری ذات سے متعلق پوچھیں گے تو جواب دوں گا، کوئی کہے کہ سندھ حکومت کی کارکردگی 100 فیصد ہے تو ایسا نہیں، جتنے وسائل ہیں جتنا کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، یہی وجہ ہے پیپلز پارٹی کی نشستوں میں اضافہ ہورہا ہے، میئر کراچی سے متعلق جواب وہی دیں گے، مجھ سے متعلق جو سوالات ہوں گے میں ان کا جواب دوں گا۔
خبر کا کوڈ : 879436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش