0
Monday 10 Aug 2020 20:24

دوسروں کے بھروسے خود اعتمادی میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا ہے، راجناتھ سنگھ

دوسروں کے بھروسے خود اعتمادی میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا ہے، راجناتھ سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ’’خود کفیل ہندوستان مہم‘‘ کو خوداعتمادی بڑھانے کا ویژن قرار دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ دوسروں کے بھروسے رہ کر کبھی کبھی خوداعتمادی نہیں بڑھائی جاسکتی۔ راج ناتھ سنگھ نے یہاں محکمہ دفاعی پیداوار، پبلک سیکٹر کی دفاعی آلات اور آرڈی ننس فیکٹریوں کے ذریعہ شروع کئے جارہے خود کفیل ہفتہ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ان سرگرمیوں سے دفاعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کا ’خودکفیل ہندوستانی مشن‘ کا ویژن اس وباء کے مشکل وقت میں، نہ صرف معاشی ترقی کے لحاظ سے اہم ہے بلکہ اس سے کہیں زیادہ ہمارے خوداعتمادی میں اضافہ کرنے کا ویژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے کے بھروسے رہ کر اپنی خوداعتمادی نہیں بڑھائی جاسکتی ہے۔ اس کے لئے خود کا خوداعتماد ہونا ہی ایک راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اس کے لئے پانچ طریقے بتائے ہیں، خواہش، کوآرڈی نیشن، سرمایہ کاری، ڈھانچہ جاتی سہولت اور انوویشن کا راستہ بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبہ میں خودکفیل ہونا صرف دفاع ہی نہیں بلکہ شہری سماج کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سبھی ساز و سامان ملک میں ہی بنانے میں اہل ہیں تو سرمایہ کا ایک بڑا حصہ بچا سکتے ہیں جس کا استعمال دفاعی صنعت سے جڑی تقریباً 7000 چھوٹی یونٹوں کو بڑھانے میں کیا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 879457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش