1
Thursday 13 Aug 2020 02:24

عراق، موصل سے خفیہ دہشتگرد گروہوں کے 4 سرغنہ گرفتار

عراق، موصل سے خفیہ دہشتگرد گروہوں کے 4 سرغنہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق کی فوجی انٹیلیجنس سروسز نے شناخت و کنٹرول رجمنٹ کے تعاون سے ہونے والے اپنے ایک خصوصی آپریشن کے دوران صوبہ نینوی کے شہر موصل سے خفیہ دہشتگرد گروہوں کے 4 سرغنہ گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ دہشتگرد کمانڈر موصل کے گاؤں اشقیرہ، البوسیف اور کبر العبد سے گرفتار کئے گئے ہیں۔

عرب ای مجلے موازین نیوز کے مطابق گرفتار شدہ دہشتگرد کمانڈرز انتہائی مطلوب اشتہاریوں میں شامل تھے۔ واضح رہے کہ عراقی عسکری انٹیلیجنس نے گزشتہ روز بھی صوبہ نینوی میں موجود ایک دہشتگرد گروہ کے تمام اراکین کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عراقی حکومت نے ملک کے اندر موجود باقی ماندہ داعشی عناصر کے خلاف جاری زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ وسیع انٹیلیجنس آپریشن بھی شروع کر رکھا ہے جس میں تاحال دسیوں داعشی و دیگر بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد گرفتار یا ہلاک کئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 879939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش