1
Saturday 15 Aug 2020 10:49

المصطفیٰ سکاوٹس کے دستے کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے

المصطفیٰ سکاوٹس کے دستے کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے
اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر المصطفیٰ سکاوٹس کی جانب سے لاہور میں مزار اقبالؒ پر حاضری دی گئی۔ المصطفیٰ سکاوٹس کے دستے نے شاہی قلعے کے مرکزی دروازے سے مزار اقبالؒ پر مارچ پاسٹ کیا اور مزار اقبالؒ پر پہنچ کر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر المصطفیٰ سکاوٹس کی جانب سے مزار اقبالؒ پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ سکاوٹس نے مزار اقبالؒ پر ملک میں سلامتی، امن اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔ سکاوٹس کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کے دفاع  کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر آزادی کا جشن ادھورا ہے، ان شاء اللہ کشمیر کو بہت جلد آزادی دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر انڈیا کا غاصبانہ قبضہ زیادہ دیر قائم نہیں رہے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 880367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش