0
Saturday 15 Aug 2020 15:18

نریندر مودی ظلم چھوڑ دو، اپنی معیشت کو بہتر کرو، فیاض چوہان کا مشورہ

نریندر مودی ظلم چھوڑ دو، اپنی معیشت کو بہتر کرو، فیاض چوہان کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور کی الحمراء آرٹ گیلری میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم  کی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پر یوم سیاہ کے حوالے سے جمع ہوئے ہیں، اس وقت بھارت کی لیڈرشپ آر آر ایس کی آلہ کار ہے، بھارت چائنہ کے ہاتھوں ذلیل ہو رہا ہے۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا نعرہ ہے کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے، عمران خان کیساتھ پاکستانیوں اور کشمیریوں کا دل دھڑکتا ہے، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ مودی ظالم ہے، نریندر مودی نے اپنی قوم کو ہر ایشو پر سبز باغ دکھائے، نریندر مودی ظلم چھوڑ دو، اپنی معیشت کو بہتر کرو۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف جانتا ہے کہ دہشت گردی کون کر رہا ہے، پاکستان کی تمام اقلیتیں برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف تاحیات نااہل ہیں، وہ عدالتوں کے مفرور اور مجرم ہیں۔ فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدر کے استاد پرویز رشید اور محمود اچکزئی ہیں، جو فوج کیخلاف بات کرتے ہیں، آج اگر پاکستان میں امن ہے تو اس کے پیچھے وردی ہے، عوام، میڈیا اور ہم سب کے پیچھے وردی ہے، اسی لئے ملکی معاملات چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، نیب نے عثمان بزدار کو بلایا ہے لیکن انہوں نے اپوزیشن کی طرح نیب پر تنقید نہیں کی بلکہ پیش ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 880393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش