0
Sunday 20 Sep 2020 12:20

کراچی میں بس میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں بس میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورنگی سنگر چورنگی کے قریب فیول اسٹیشن پر کھڑی بس میں سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں سنگر چورنگی کے قریب فیول اسٹیشن پر کھڑی بس میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جبکہ قریب کھڑی کوسٹر کو بھی جزوی نقصان پہنچا، تاہم دھماکے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 887341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش