0
Sunday 20 Sep 2020 12:49

اے پی سی میں مریم کی شرکت شہباز شریف پر عدم اعتماد ہے، فیاض چوہان

اے پی سی میں مریم کی شرکت شہباز شریف پر عدم اعتماد ہے، فیاض چوہان
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اے پی سی میں بیگم صفدر کی شرکت شہباز شریف پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے، شہباز شریف کئی سال سے بھائی اور بھتیجی کو دھوکا دینے میں مصروف ہیں، شہباز شریف کو بھائی کی واپسی یا بیگم صفدر کی روانگی سے کوئی سروکار نہیں، ان کا واحد مقصد اپنے اور اپنے بیٹے کیخلاف کیسز سے جان چھڑانا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ نیب ان کے ادوار کی طرح غیر فعال رہے، الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کے ہاتھ رسوائی اور جگ ہنسائی ہی آئے گی، اپوزیشن ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد لانے کاشوق پورا کر لے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم سیاسی مافیا کیخلاف ملکی بقا اور خوشحالی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا سفر آئندہ 3 سال بھی جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 887343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش