0
Thursday 24 Sep 2020 18:27

سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے، سندھ میں برساتوں سے زیادہ تباہی کا ذمہ دار محکمہ آبپاشی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 12 سال میں برائے نام کینالوں کی مرمت اور بھل صفائی کی گئی، محکمہ آبپاشی میں کرپشن کی وجہ سے آدھا سندھ ڈوبا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی ناکامی کا ملبہ وفاق پر ڈالنا چاہتی ہے، سندھ حکومت بجٹ ہونے کے باوجود وفاق پر الزامات لگاتی ہے، بلاول نے 8 دن سیلاب متاثرہ علاقوں میں گزارے لیکن مدد نہیں کی۔

رکن سندھ اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول نے 8 دن صرف وفاق پر الزامات لگانے میں گزار دیئے، وفاق نے کورونا میں 60 ارب روپے سندھ کے خاندانوں کو دیئے۔ حالیہ دنوں سندھ کے شہر جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ وفاق کی کوشش ہے فنڈ کسی کی جیب میں یا جعلی اکاؤنٹس میں نہ جائیں، وفاقی حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 888184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش