0
Friday 25 Sep 2020 12:35

حساس مقامات پر تعینات ایس پی یو کے اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

حساس مقامات پر تعینات ایس پی یو کے اہلکاروں پر موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ حساس مقامات اور قونصلیٹس پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی یو کے اہلکاروں کے اسمارٹ فون پر پابندی کا مراسلہ ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے جاری کیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس مقامات اور قونصل خانوں پر تعینات سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار اسمارٹ فون استعمال نہیں کریں گے اور یہ پابندی سکیورٹی خدشات کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔ تاہم ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 888305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش