0
Saturday 26 Sep 2020 22:18

پاراچنار میں شدید بارش اور شدید ژالہ باری، کئی فصلیں تباہ

پاراچنار میں شدید بارش اور شدید ژالہ باری، کئی فصلیں تباہ
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ شینگک، کنج علیزئی سمیت بیشتر علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، جس سے کئی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار ژالہ باری اور طغیانی کے باعث کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے مگر حکومت اور ایف ڈی ایم اے نے کسی قسم کی مالی مدد نہیں کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں اور کاشتکاروں کی مالی مدد کی جائے۔ بارش اور ژالہ باری کے باعث علاقہ میں موسم سرد ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 888622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش