0
Wednesday 30 Sep 2020 13:16

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کردی گئی

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کردی گئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی، جبکہ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 889318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش