0
Wednesday 30 Sep 2020 17:55

اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے، شوکت یوسفزئی

اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک چلا کر معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کی طرف سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کرنے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الزامات لگانا چھوڑ دے اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دے، کرپٹ مافیا کی حکومت گرانے کی دھمکیاں گیدڑ بھپکیوں سے زیادہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک چلا کر اپوزیشن معیشت اور قومی اداروں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش