0
Sunday 18 Oct 2020 08:43

گلبدین حکمت یار 3 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان آئینگے

گلبدین حکمت یار 3 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان آئینگے
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پیر کو پاکستان آئیں گے۔ خیال رہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں امن کے لیے حکومت اور طالبان مذاکرات میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ لڑائی بھی جاری ہے، امریکا وقت سے پہلے اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے، جس کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح اعلان کرچکے ہیں کہ ہم اپنی فوج کو امریکا واپس بلا لیں گے۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کا یہ دورہ 19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا۔

محمد صادق نے اپنے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ دورہ پاکستان کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ گلبدین حکمت یار اپنے دورے کے دوران تھنک ٹینک سے خطاب اور سینیئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 892673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش