1
Monday 19 Oct 2020 10:14

مریم صاحبہ سندھ پولیس بلاول کے کنٹرول میں ہے، شہزاد اکبر

مریم صاحبہ سندھ پولیس بلاول کے کنٹرول میں ہے، شہزاد اکبر
اسلام ٹائمز۔ مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز صاحبہ سندھ پولیس آپ کے اتحادی بلاول بھٹو کے کنٹرول میں ہے۔ کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی کراچی میں گرفتاری پر شہزاد اکبر نے کہا کہ مریم نوا صاحبہ یا تو آپ نے اپنے شوہر کو پبلسٹی کیلئے گرفتار کرایا ہے یا پھر آپ اور پیپلز پارٹی ابھی بھی ایک دوسرے کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہری وقاص کی مدعیت میں کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر سمیت 200 افراد کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو آج صبح سندھ پولیس نے کراچی کے مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا.
خبر کا کوڈ : 892817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش