1
Monday 19 Oct 2020 11:22

فیاض چوہان نے مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا

فیاض چوہان نے مریم نواز کو بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر کو بھی مزار قائد کی بے توقیری پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مزارِ قائد کی دانستہ بے حرمتی کا منطقی انجام کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ہی تھا۔ فیاض چوہان نے کہا کہ مریم نے عدالتوں، عوام سے ذلت و رسوائی کے بعد اپنا، اپنے والد، خاندان کا نام ”ووٹ“ رکھ لیا ہے، مریم ہر جگہ ذلت کا ازالہ کرنے کیلئے ”ووٹ کو عزت دو“ کی منتیں، ترلے، غزلیں پڑھ رہی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قوم منتظر تھی شاید تقریر سے پہلے بیگم صفدر اس قبیح فعل پر شرمندہ ہوکر معافی مانگیں گی، کئی ہفتوں سے پیشگوئی کر رہا ہوں، (م) کا کھل کر کھیلنا (ن) اور (ش) لیگ کا ستیاناس کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 892838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش