0
Monday 19 Oct 2020 22:06

فاروق عبداللہ کی ای ڈی میں طلبی سیاسی انتقام گیری، محبوبہ مفتی

فاروق عبداللہ کی ای ڈی میں طلبی سیاسی انتقام گیری، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طلبی اور پوچھ تاچھ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مرکز جموں کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے ”خوفزدہ“ ہو گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ کے نام ای ڈی کی اچانک سمن سے حکومت ہند کا وہ ”خوف“ ظاہر ہوتا ہے، جو اُسے جموں کشمیر کی مین اسٹریم جماعتوں کے اتحاد سے پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سیاسی انتقام گیری ہے لیکن ہم مل جل کر اپنے حقوق کے لئے لڑیں گے۔ محبوبہ مفتی کو گذشتہ ہفتے 14 ماہ کی اسیری سے رہا کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 892902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش