0
Monday 19 Oct 2020 22:05

یمن، جارح سعودی فوجی اتحاد کا صعدہ پر حملہ، 1 بیگناہ شہری شہید 2 زخمی

یمن، جارح سعودی فوجی اتحاد کا صعدہ پر حملہ، 1 بیگناہ شہری شہید 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے ایک سرحدی علاقے پر حملہ کر کے 1 بیگناہ شہری کو شہید اور 2 کو زخمی کر دیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے "شدا" کی شہری آبادی پر میزائلوں اور توپخانے کی مدد سے وسیع حملہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی و اسرائیلی ایماء اور 12 سے زائد ممالک کے اتحاد کے ہمراہ جارح سعودی عرب یمن کی تمام شہری آبادی و انفراسٹرکچر کو گذشتہ 5 سالوں سے اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے جس کے باعث تاحال ہزاروں بیگناہ یمنی شہید اور لاکھوں زخمی و اپاہج ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش