0
Monday 19 Oct 2020 22:21

ریاستی ادارے اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ نااہل اور ناکام حکومتوں کا زیادہ دیر سہارا نہیں بنتی، لیاقت بلوچ

ریاستی ادارے اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ نااہل اور ناکام حکومتوں کا زیادہ دیر سہارا نہیں بنتی، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مخالف تحریک حکومت کے خاتمہ پر ہی ختم ہو گی۔ آئین میں حکومت کی تبدیلی اور خاتمہ کے تمام ذرائع موجود ہیں، عمران خان حکومت نااہل، ناکام اور عوام دشمن ہے، جو حکمران غرور، تکبر، گھمنڈ کا شکار ہوں، خوف خدا اور جوابدہی کا احساس ہی نہ ہو تو ملک بڑے بحرانوں سے دوچار ہوتے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، افراط زر، پیداواری لاگت ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔ زراعت، صنعت، تجارت کا پہیہ جام اور افراتفری کا شکار ہے۔ ریاستی ادارے اور سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ نااہل اور ناکام حکومتو ں کا زیادہ دیر سہارا نہیں بنتی۔ اس بحران کا حل جمہوری قوتیں خود نکال لیں وگرنہ تیسر ی قوت ہمیشہ کی طرح اپنا کھیل کھیلے گی۔ سیاسی جماعتوں کی قیادت کے ساتھ گلگت بلتستان کے مسئلہ پر اجلاس میں فوج کے سربراہ نے سب کو واضح وارننگ دے دی تھی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ اتحادوں اور متحدہ اپوزیشن میں کردار ادا کیا لیکن اتحادوں کے پارٹنر کسی نہ کسی شکل میں پردہ کے پیچھے ، محلاتی سازشوں کا حصہ بن جاتے رہے اور عوامی ارمانوں کا خون ہوا۔ جماعت اسلامی ظلم و جبر اور عوام دشمن نظام کے خاتمے کے لیے مسلمہ ملک گیر اپوزیشن پارٹی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ افواج پاکستان قومی ادارہ ہے، افسروں اور جوانوں کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں قابل فخر ہیں۔ تنازعہ اور اختلاف صرف یہ ہے کہ ریاستی ادارے قومی سیاسی انتخابی محاذ کو نہ سنبھالیں اور نہ ہی انتخابی نتائج کو کنٹرول کریں۔ عوام کا آزادانہ ماحول میں اپنی قیادت کا حق تسلیم کیا جائے۔ دنیا بھر کے جمہوری ملکوں میں یہ کشمکش جاری رہی، بالآخر عوام کامیاب ہوئے، حکمران ہمیشہ مخالفین کو غدار، ملک دشمن قرار دیتے رہتے ہیں یہ کار بے کار ہے۔
خبر کا کوڈ : 892966
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش