0
Monday 19 Oct 2020 22:24

مظفر آباد، علامہ تصور جوادی کے زیرصدارت سابقہ تنظیمی ذمہ داران کیساتھ اجلاس

مظفر آباد، علامہ تصور جوادی کے زیرصدارت سابقہ تنظیمی ذمہ داران کیساتھ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی کابینہ کے سابقہ ادوار میں کام کرنے والے احباب کا ایک اجلاس سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی زیر صدارت وحدت سیکرٹریٹ مظفر آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکائے اجلاس نے ریاستی سیکرٹری جنرل، ان کی کابینہ اور ان کی فعالیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تنظیمی امور کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔ اس موقع پر سابقین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کا ایک واضح اور روشن چہرہ ہے، جو مقام معاشرے کے اندر ایم ڈبلیو ایم کا ماضی میں تھا، اب اس میں مزید بہتری آنی چاہیئے۔ بہتری کی ہر جگہ گنجائش موجود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہیں، چاہے جہاں بھی ہوں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کے آپ جو ہمارے سابقین دوست ہیں، آج مجلس وحدت مسلمین جہاں کھڑی ہے، یہ آپ دوستوں کی خدمات، بہتر حکمت عملی اور آپ لوگوں نے جو ایم ڈبلیو ایم کو وقت دیا، اس کی بدولت ہے۔

اجلاس میں ماہ محرم و صفر میں اور دیگر پروگرامات، وحدت بین المسلمین کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے قیام میں مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے کردار کو سابقین کی طرف سے سراہا گیا اور یہ رائے دی گئی کہ ایم ڈبلیو ایم جس طرح پہلے میلاد کے موقع پر بڑا پروگرام کرتی تھی، اسی طرح پروگرام کو برگزار کرانے کی بھرپور کوشش کرے، نیز میلاد النبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ریلیاں و اجتماعات میں شرکت اور جلوس ہائے میلاد کا استقبال سبیلوں اور لنگر کے اہتمام کی بھی کوشش کی جائے۔ اجلاس میں سابق سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، سابق سیکرٹری تربیت مولانا ممتاز علی حسینی، سابق سیکرٹری تبلیغات مولانا حافظ کفایت حسین نقوی، سابق سیکرٹری رابطہ و تنظیم سازی سید حسین سبزواری، سابق سیکرٹری نشر و اشاعت سید قلندر حسین نقوی، سابق سیکرٹری سیاسیات سید ارسلان علی بخاری کے علاوہ ریاستی سیکرٹری جنرل کی معاونت کے لیے سیکرٹری تنظیم سازی سید فدا حسین نقوی، سیکرٹری تربیت مولانا سید اسرار عباس نقوی اور سیکرٹری روابط سید عامر علی نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 892967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش