0
Monday 19 Oct 2020 22:46

عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو مہنگائی کا سونامی سب کو بہا لے جائیگا، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب 

عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو مہنگائی کا سونامی سب کو بہا لے جائیگا، جماعت اسلامی جنوبی پنجاب 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ جنوبی پنجاب راو محمد ظفر اور سیکرٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، عوام نے جس امید پر نظام کی تبدیلی کے لیے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، وہ مایوس ہوچکے ہیں، آج بھی ملک میں سرمایہ داروں، وڈیروں اور جاگیرداروں نے نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ بدقسمتی سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ تحریک انصاف کی تبدیلی عوام کی خوشیاں کھا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور معاشی پالیسی کے باعث پورا ملک مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔ کہیں گندم دستیاب نہیں تو کہیں چینی، آٹا اور گھی نایاب ہے، رہی سہی کسر ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں نے پوری کر دی ہے۔ اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی موجودگی اور متعلقہ اداروں کے ہوتے ہوئے ٹائیگر فورس محض ڈھونگ رچانے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت مسائل کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا ہے۔ حکمرانوں کو اس کا ادارک ہی نہیں کہ عوام کو درپیش مسائل کتنے سنگین ہوچکے ہیں۔ اگر اس وقت عوام کو ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو مہنگائی کا سونامی سب کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے 2023ء تک گردشی قرضہ1298 ارب تک پہنچے تک کی نوید سنائی جا رہی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ بجلی کے نرخوں میں مزید ہوش ربا اضافہ کیا جائے گا۔ اس وقت موجودہ گردشی قرضہ 538 ارب روپے ہے جبکہ حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کے باعث 760 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 892971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش