0
Tuesday 20 Oct 2020 00:29

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 100 زخمی

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر کار بم دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، 100 زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں فیروزکوہ کے پولیس ہیڈکوارٹر اور ایک سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غور کے علاقے فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر اور خواتین، شہدا و معذور کی وزارت کے سرکاری دفتر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 7 لاشیں لائی گئی تھیں جب کہ 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا جب کہ مختلف اسپتالوں میں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب طالبان نے شکوہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی افواج نے کابل فوج کے ساتھ ہمارے ٹھکانوں پر بمباری کی جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس پر امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ امریکی فوج نے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 892986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش