0
Tuesday 20 Oct 2020 01:57

نواز شریف نے بینظیر بھٹو کو کیسی تکلیفیں دیں؟ اعتزاز احسن نے بتا دیا

نواز شریف نے بینظیر بھٹو کو کیسی تکلیفیں دیں؟ اعتزاز احسن نے بتا دیا
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں بینظیر بھٹو شہید کو کیسی تکلیفیں دیں، اعتزاز احسن نے راز فاش کر دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ بی بی صاحبہ آصف زرداری سے ملنے بلاول، بختاور کو ساتھ لے کر جیل جایا کرتی تھیں، سخت گرمی میں اینٹوں پر بیٹھ کر ملاقات کے لئے انتظار کرایا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں نے سپرنٹنڈنٹ پر غصہ کیا تو بی بی نے مجھے روک دیا، بی بی نے کہا کہ اعتزاز آپ غصہ کرو گے تو یہ سمجھیں گے کہ ہم تکلیف میں ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ سب کچھ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ نواز شریف کے دور حکومت میں کیا گیا۔ انہوں نے کیپٹن (ر) صفدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فعل سے مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے، مزار کے تقدس کا خیال رکھنا چاہیئے تھا۔

پیپلز پارٹی رہنماء نے کہا کہ میرے خیال میں نہال ہاشمی انہیں روکنے کی کوشش کر رہے تھے اور وہ پریشان تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے، جرم تو ہوا ہے، قانون کو اپنا راستہ لینا چاہیئے تھا۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سندھ حکومت ایف آئی آر واپس لینے کا حق رکھتی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت آج نہ ہوتی تو چار دن بعد ہو جاتی، اس پر کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہیئے، لیکن مزار کے تقدس کی پامالی تو کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 893000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش