0
Tuesday 20 Oct 2020 02:10

وزیراعلیٰ سندھ کا دباؤ تھا کہ نعرے بازی کرنیوالوں کو کچھ نہ کہا جائے، حلیم عادل شیخ

وزیراعلیٰ سندھ کا دباؤ تھا کہ نعرے بازی کرنیوالوں کو کچھ نہ کہا جائے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ  نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کے دباؤ کے  باوجود پولیس نے مزار قائد پر نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے خرم شیر زمان اور دیگر کے ہمراہ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مزارِ قائد کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا بھرپور دباؤ تھا کہ مزار قائد پر نعرے بازی کرنے والوں کو کچھ نہ کہا جائے لیکن پھر بھی پولیس نے کارروائی کی جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے سے قبل یہ لوگ نوٹ کو عزت دو پر گامزن تھے۔
خبر کا کوڈ : 893002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش