?>?> سرینہ عیسیٰ کیجانب سے لندن جائیدادوں پر ساڑھے 3 کروڑ جرمانے کیخلاف اپیل - اسلام ٹائمز
0
Thursday 22 Oct 2020 23:20

سرینہ عیسیٰ کیجانب سے لندن جائیدادوں پر ساڑھے 3 کروڑ جرمانے کیخلاف اپیل

سرینہ عیسیٰ کیجانب سے لندن جائیدادوں پر ساڑھے 3 کروڑ جرمانے کیخلاف اپیل
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ  نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کمشنر کی جانب سے جرمانے کے فیصلے کے خلاف کمشنر اسلام آباد کے آفس میں اپیل داخل کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینہ عیسیٰ نے اپیل اپنے وکیل کے ذریعے کمشنر اسلام آباد آفس میں داخل کرائی ہے۔ سرینہ عیسیٰ کی جانب سے لندن جائیدادوں پر ساڑھے 3 کروڑ جرمانے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جولائی میں سرینہ عیسیٰ نے ایف بی آر میں بیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کی تھیں۔ اپنے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے کراچی میں امریکن اسکول میں ملازمت کے دوران آمدن کا ریکارڈ بھی جمع کرایا تھا۔ اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر کو کراچی میں فروخت کردہ املاک کی تفصیلات بھی جمع کرا دی تھیں۔

سرینہ عیسیٰ نے کراچی کلفٹن میں خریدی گئی پراپرٹی اور اس پر جمع کرایا گیا ٹیکس ریکارڈ، والد کی جانب سے تحفے میں ملنے والی زرعی زمین، ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کی زرعی زمین کی تفصیلات بھی جمع کرا دی تھیں۔ اپنے جواب میں اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موقف اختیار کیا تھا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے اکائونٹ سے تقریباً 7 لاکھ پائونڈ بھجوائے۔ برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہم نیوز کے مطابق انہوں نے لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے کرائے کی تفصیلات بھی ایف بی آر میں جمع کرائی تھیں۔ اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا تھا کہ مرکزی بنک کے پاس ان کی تمام بنک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش