0
Sunday 25 Oct 2020 23:42

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جائیں، چیئرمین نیب

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کئے جائیں، چیئرمین نیب
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو نے پیر کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ترجمان نیب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پرعزم ہے۔ نیب واحد ادارہ ہے، جس نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ انہوں نے کہ کہا کہ پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے، جو کہ نیب کی شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔ نیب آرڈیننس 1999ء کے اقتباس میں نیب کو بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقم وصول کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس ادارے نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 466 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح ملک کے کسی بھی اینٹی کرپشن کے ادارے کے مقابلہ میں بہترین کارکردگی ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیر کو طلب کیے گئے اجلاس میں نیب کے آپریشن اور پراسیکیوشن ڈویژن سے متعلق نئی حکمت عملی پر غور ہوگا۔ عدالتوں میں نیب مقدمات کی بھرپور انداز میں پیروی کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق نیب کے تمام بیوروز کی کارکردگی میں مزید بہتری کے اقدمات بھی زیر غور آئیں گے۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب ڈی جیز نیب اجلاس میں شریک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 894005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش