?>?> کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ - اسلام ٹائمز
0
Monday 26 Oct 2020 19:02

کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ اور اسکے گرد و نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کیمطابق کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں  سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ خضدار میں موجودہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور سبی میں موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 894115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش