0
Monday 26 Oct 2020 19:44

ہری پور، کورونا کے باعث 5 سکول بند

ہری پور، کورونا کے باعث 5 سکول بند
اسلام ٹائمز۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہری پور میں پانچ اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ جو اسکول بند کیے گئے ہیں ان میں سرائے نعمت خان، کھلا بٹ، کھوئی ناڑا، پنیاں اور شاہ مقصود میں واقع اسکول شامل ہیں۔ پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس کے 707  مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے تین اموات ہوئی ہیں، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 739 تک پہنچ گئی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 11 ہزار 75 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جب کہ 10 ہزار 788 زیر علاج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش