0
Monday 26 Oct 2020 20:38

ملک میں حالیہ بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مصطفیٰ کمال

ملک میں حالیہ بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو چور گرداننے میں جیلوں میں ڈال دیا گیا، دعویٰ کیا جارہا تھا کہ لوٹی ہوئی رقم واپس لیں گے، کچھ نہیں مل رہا، ملک میں حالیہ بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں، اپوزیشن سے بات کو حرام قرار دینے والے سینیٹ کے ووٹ کو کیسے حلال قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے پاس پاکستانیوں کے لئے وقت اور پلان نہیں، ایک سال تک اس ملک میں سیاسی افراتفری نہیں تھی، وزیر اعظم عمران خان نے گیئر ہی تبدیل نہیں کیا، صورت حال کی بڑی ذمہ داری وزیراعظم پر آتی ہے، وزیراعظم عمران خان الیکشن مہم والا بیانیہ چلا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش