0
Wednesday 28 Oct 2020 11:18

فلاڈیلفیا، پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر پُرتشدد مظاہرے

فلاڈیلفیا، پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام کی ہلاکت پر پُرتشدد مظاہرے
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست پینسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں سیاہ فام شخص والٹر ویلیس جونیئر کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلاڈیلفیا میں جاری مظاہروں میں 30 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ پولیس نے 90 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ گورنر پنسلوانیا نے فلاڈیلفیا شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈ ٹروپس کی تعیناتی کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ فلاڈیلفیا میں پیر کے روز27 سالہ سیاہ فام والٹر ویلیس جونیئر نامی شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا۔ فلاڈیلفیا پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ہلاک ہونے والا سیاہ فام شخص چاقو بردار تھا۔ سیاہ فام والٹر کی ہلاکت کے بعد سے ہی فلاڈیلفیا شہر میں مظاہرے جاری ہیں جو اب پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش