0
Thursday 29 Oct 2020 17:02

عشق مصطفیٰؐ کا تقاضہ ہے نظام مصطفیٰؐ کیلئے جدوجہد کیجائے، محمد حسین محنتی

عشق مصطفیٰؐ کا تقاضہ ہے نظام مصطفیٰؐ کیلئے جدوجہد کیجائے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ عشق مصطفیٰ (ص) کا تقاضہ ہے کہ کہ نظام مصطفیٰ (ص) کے نفاذ کیلئے جدوجہد تیز کی جائے، آج کی سسکتی اور بھٹکی ہوئی انسانیت کو چین و سکون اور اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے زندگی کے ہر دائرے میں سیرت رسولؐ پر عمل کرنا ہوگا۔ جشن عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ رسول اللہﷺ خاتم النبیین سے محبت، ایمان کی مکمل اور جنت کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ آپ کی سنتوں پر عمل کیا جائے، آج جو دنیا میں فساد، مہنگائی، بے روزگاری اور دشمن کی یلغار ہے، اس کی واحد وجہ دین سے دوری اور سنت رسول پر عمل نہ کرنا ہے، جس کی وجہ سے فرانس کے صدر سمیت دیگر غیروں و اسلام دشمن لوگوں کو اسلام و شعائر کے خلاف ہرزہ سرائی کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیٰ (ص) کا نفاذ اور سنت رسولؐ پر مکمل عمل کیا جائے، تو کسی کو بھی ایسی حرکت کی جرأت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو آپس میں اتحاد و یکجہتی اور عہد کرنا چاہیے کہ وہ خون کے آخری قطرے تک نظام مصطفیٰؐ کے نفاز کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، اسی میں ہی پوری انسانیت کی کامیابی ہے، کیونکہ نبی مہربان نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے رحمة العالمین بن کر تشریف لائے تھے۔

 
خبر کا کوڈ : 894778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش