0
Thursday 29 Oct 2020 21:09

کشمیر اور دہلی میں 6 مقامات پر "این آئی اے" کے چھاپے

کشمیر اور دہلی میں 6 مقامات پر "این آئی اے" کے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو وادی کشمیر اور دہلی میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ چھاپے غیر حکومتی رضاکار تنظیموں اور خیراتی اداروں کے دفاتر میں فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے۔ این آئی اے کے بیان کے مطابق ان چھاپوں کے دوران بعض قابل اعتراض دستاویزات اور چیزیں ضبط کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر اور دہلی میں جن مقامات پر چھاپے مارے گئے، ان میں فلاح عام ٹرسٹ، جے کے یتیم فاؤنڈیشن، سالویشن موومنٹ، جے کے وائس آف وکٹمز اور چیئرٹی الائنس دہلی وغیرہ شامل ہیں۔ یہ چھاپے اُس کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے، جس کے بارے میں 8 اکتوبر کو ایف آئی آر درج کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 894804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش