0
Thursday 29 Oct 2020 21:47

اراضی قوانین کی مخالفت کرنے والے اپنے ووٹ بینک کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، جیتندر سنگھ

اراضی قوانین کی مخالفت کرنے والے اپنے ووٹ بینک کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں، جیتندر سنگھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ نئے اراضی قوانین کے خلاف وہی لوگ آواز اٹھا رہے ہیں جو اپنے ووٹ بینک کو خطرے میں محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے اراضی قوانین سے جموں و کشمیر کے اقتصادی حالات مزید بہتر ہوں گے اور اعلٰی تعلیمی ادارے بھی مزید مستحکم ہوں گے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ کے بیان کہ ’کشمیر کو فروخت کیا جا رہا ہے‘ کے ردعمل میں بھارتی وزیر نے کہا کہ کیا گپکار کے بنگلے برائے فروخت ہیں، کیا ان بنگلوں میں رہائش پذیر لوگ باہر کے کسی شخص کو ان میں رہنے کی اجازت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش