0
Thursday 29 Oct 2020 22:45

داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنایا جائے گا، علی امین گنڈاپور

داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنایا جائے گا، علی امین گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور داریل پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر کا پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی اور علاقائی عہدیداران و کارکنان نے بھرپور استقبال کیا۔ داریل پہنچنے پر کارکنان نے علی امین گنڈاپور کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ داریل میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ داریل اور تانگیر کو الگ الگ ضلع بنایا جائے گا۔ علاقے کے مسائل کو حل کرنے اور دوسرے علاقوں کے برابر لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 894818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش