1
Saturday 31 Oct 2020 20:48

قدس شریف عنقریب مجاہدین کا اگلا محاذ بنے گا، جواد الطلیباوی

قدس شریف عنقریب مجاہدین کا اگلا محاذ بنے گا، جواد الطلیباوی
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے ذیلی بریگیڈ "عصائب اہل الحق" نے غاصب صیہونیوں کو پیغام دیا ہے کہ اسلامی مجاہدین کی جانب سے فلسطینی سرزمین کے اندر عنقریب ہی ایک نیا محاذ کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عصائب اہل الحق کے ترجمان جواد الطلیباوی نے عبری زبان میں جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ مستقبل قریب میں "قدس شریف" اسلامی مجاہدین کا نیا محاذ بنے گا۔



واضح رہے کہ قبل ازیں بعض عرب ممالک کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کے تناظر میں عراقی سیاسی اتحاد "سائرون" کے سربراہ سید مقتدی الصدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو خبردار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ خدا کے بندے "مقتدی الصدر" کی جانب سے خدا کے دشمن "بنجمن نیتن یاہو" کی جانب؛ میں تمہیں معصومین علیہم السلام کی سرزمین پر قدم رکھنے کے بارے خبردار کرتا ہوں! مبادا تم عراق کے اندر سفارتخانہ کھولنے کا سوچو کیونکہ قرآنی آیات کے مطابق وہ دن تمہارا آخری دن ہو گا!!
خبر کا کوڈ : 895209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش