0
Saturday 31 Oct 2020 21:27

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.57 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 102.40 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے فی لیٹر کمی ہوئی اور اس کی نئی قیمت 103.22 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی، مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر کی سطح پر برقرار رہے گا۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 895215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش