1
Monday 2 Nov 2020 23:26

یمن، انصاراللہ کے ہاتھوں القاعدہ کے دہشتگردوں سمیت جارح سعودی اتحاد کے 72 جنگجو گرفتار

یمن، انصاراللہ کے ہاتھوں القاعدہ کے دہشتگردوں سمیت جارح سعودی اتحاد کے 72 جنگجو گرفتار
اسلام ٹائمز۔ یمنی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق یمن کی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ چند ماہ کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد اور اس کی حلیف عالمی دہشتگرد جماعت "القاعدہ" کے ساتھ تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سمیت 72 جنگجو گرفتار کر لئے ہیں۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمنی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے گذشتہ 1 ہفتے کے دوران (صوبہ البیضاء کے) القرشیہ نامی علاقے میں داعش و القاعدہ کی جانب سے نصب کئے گئے 32 بم ناکارہ بنائے ہیں۔

عبدالخالق العجری نے کہا کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے گذشتہ ہفتے کی اپنی پیشقدمی کے دوران جارح سعودی اتحاد کے 63 فوجی اور سعودی اتحاد کی حلیف عالمی دہشتگرد تنظیم "القاعدہ" کے 9 دہشتگرد بھی گرفتار کئے ہیں۔ دوسری طرف یمنی وزارت خارجہ نے صوبہ البیضاء میں عالمی دہشتگرد تنظیموں داعش و القاعدہ کے خلاف ملکی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کو حاصل ہونے والی حالیہ کامیابیوں کے بعد جارح سعودی اتحاد اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے درمیان موجود گہرے روابط کے شواہد پر مشتمل الگ الگ خطوط بھی اقوام متحدہ و سلامتی کونسل کو ارسال کئے ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں بھی یمن کی جانب سے بارہا اعلان کیا جاتا رہا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد یمن کے خلاف اپنی جارحیت کے سلسلے میں عالمی دہشتگرد تنظیم القاعدہ سے بھی کھل کر مدد لے رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 895572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش