0
Wednesday 4 Nov 2020 00:25

کرم پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

کرم پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس کی اہم کاروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی نجف علی کے مطابق پاراچنار شہر اور ملحقہ علاقوں سے شکایت آ رہی تھی کہ ایک منظم گروہ ڈکیتی اور دیگر واردات میں مصروف ہے اور راہگیروں کو لوٹ کر فرار ہو جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کی خصوصی ہدایت پر آر آر ایف، ڈولفن فورس نے ڈی ایس پی نجف علی طوری اور سٹی انچارج اشتیاق حسین کی سربراہی میں گذشتہ شب وزیر باغ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے ارکان کو سرغنہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور مزید تفتیش کیلئے تھانہ اپر کرم منتقل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 895765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش