0
Monday 23 Nov 2020 21:18

مسئلہ ٹالنے سے نہیں بلکہ حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے، نریندر مودی

مسئلہ ٹالنے سے نہیں بلکہ حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مسئلہ ٹالنے سے نہیں بلکہ حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے۔ نریندر مودی نے دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کے لئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں، ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔ صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائشگاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے، جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کی تعمیر کو وقت سے پہلے پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دور اقتدار میں جس امبیڈکر نیشنل میموریل کا ذکر ہوا تھا، اس کی تعمیر 23 برسوں کے لمبے انتظار کے بعد اسی حکومت میں ہوئی۔ اسی طرح مرکزی اطلاعات کمیشن اور ملک کے شہید جوانوں کی یادگار میں انڈیا گیٹ کے پاس قومی وار میموریل بھی اسی حکومت نے بنوایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہزاروں پولیس اہلکاروں نے امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے اپنی زندگیاں دی ہیں، ان کی یاد میں بھی نیشنل پولیس میموریل کی تعمیر اسی حکومت میں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 899520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش