0
Monday 23 Nov 2020 23:10

اسلام آباد، متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے نام پر درآمد شراب کی 6 ہزار بوتلیں ضبط

اسلام آباد، متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے نام پر درآمد شراب کی 6 ہزار بوتلیں ضبط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم کلکٹریٹ نے خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے نام پر درآمد کی جانے والی شراب کا کنسائمنٹ پکڑ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کنسائمنٹ کی کلئیرنس حاصل کرنے کے لیے کسٹمز پورٹ کلکٹریٹ میں 600 شراب کی بوتلیں ظاہر کی گئی تھیں لیکن موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز ایگزامنیشن میں 6 ہزار شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ذرائع نے بتایا محکمہ کسٹمز میں داخل کردہ گڈز ڈیکلریشن میں شراب کی مالیت صرف 2350 ڈالر ظاہر کی گئی تھی جبکہ حقیقی معنوں میں کنسائمنٹ کی مالیت تقریباً 23500 ڈالر بنتی ہے۔

شراب کی مذکورہ کنسائمنٹ محمد علی سعید نامی شخص نے متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں قائم سفارتخانے کے نام پر بھیجی تھی۔ شراب کی کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کے دوران کسٹم حکام نے متعلقہ سفارتخانے سے استفسار کیا تو سفارتخانے کے حکام نے اس کنسائمنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے مقدمہ درج کرکے شراب ضبط کرلی ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش