0
Tuesday 24 Nov 2020 22:59

ابوظہبی میں پشتونوں کے ویزے منسوخ کرنا قابل افسوس ہے، ایمل ولی خان

ابوظہبی میں پشتونوں کے ویزے منسوخ کرنا قابل افسوس ہے، ایمل ولی خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں پشتونوں کے ویزے منسوخ کرنا قابل افسوس ہے، حکومت جاگ جائے۔وفاقی حکومت کی اس معاملے پر خاموشی شرمناک اور افسوسناک ہے۔ باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ خلیج ممالک بالخصوص یو اے ای میں لاکھوں پشتون روزگار کی غرض سے موجود ہیں۔ سفارتی طور پر حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہ دینا زیادتی ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے دعوے کرنیوالوں کو محنت کش مزدوروں کی کوئی فکر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت سے بھی درخواست کریں گے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے، پی ٹی آئی دور حکومت میں پاکستان میں روزگار ملنا مشکل ترین ہوچکا ہے، باہر بھی اگر بے روزگار ہوں گے تو یہ پشتون کہاں جائیں گے۔؟حکومت نے اگر اس بابت جلد از جلد اقدامات نہیں اٹھائے تو ہزاروں لوگ بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے چندے مانگنے والا وزیراعظم تکلیف کے وقت انہیں بھول گیا ہے۔ اے این پی ہر پلیٹ فارم پر اس عمل کی نہ صرف مذمت کرے گی بلکہ اسکی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 899757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش